27 اگست 2010 - 19:30

عراق جنگ کی انکوائری میں ایک لاکھ عراقی شہریوں کی ہلاکت کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا۔

 برطانوی اخبار’اینڈیپنڈیٹ‘کے مطابق عراق جنگ کی سرکاری سطح پر شروع کی گئی تحقیق کاروں  پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے2003سے عراق پر جارحیت کے بعد ایک لاکھ عراقی شہریوں کی ہلاکتوں کو نظر انداز کیا ہے۔

ایک تحقیقی ادارے "عراق باڈی کاوٴنٹ" جو 2003 سے شہریوں کی ہلاکتوں کے اعداد و شمار اکٹھے کر رہا ہے کے اعداد و شمار کے مطابق 97ہزار سے ایک لاکھ 6ہزار عراقی شہری اس جنگ میں ہلاک ہوئے۔

گورڈن براوٴن کی طرف سے کی گئی انکوائری میں ان ہلاکتوں کو نظر انداز کیا گیا۔

مذکورہ گروپ انکوائری کے چیئرمین پر زور دے رہاہے کہ وہ شہریوں کی ہلاکتوں کی بھی تحقیق کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110